ہفتہ, اکتوبر 10, 2026, 10:54 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

’کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالہ چل بسیں۔

in انٹرٹینمنٹ, اہم خبریں
0 0

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ریئلیٹی ٹی وی اسٹار شیفالی جریوالہ انتقال کر گئیں۔ 42 سالہ شیفالی، جو 2002 میں سپر ہٹ گانے ’کانٹا لگا‘ میں اپنی دلکش ڈانس پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیفالی جریوالہ کو جمعرات کی شب اچانک طبیعت بگڑنے پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور تین دیگر افراد ان کے ہمراہ تھے۔ تاہم، اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اسپتال عملے نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔

اگرچہ شیفالی کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک کو ہی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ شیفالی جریوالہ نے نہ صرف میوزک ویڈیوز میں اپنا لوہا منوایا بلکہ وہ بھارت کے مشہور ریئلیٹی شوز جیسے ’نچ بلیے‘ اور ’بگ باس 13‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی شخصیت اور صلاحیتوں سے لاکھوں دل جیتے۔

ان کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو گہرے غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے غمزدہ پیغامات اور تعزیتی تبصرے پوسٹ کر رہے ہیں، جب کہ کئی معروف شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شیفالی جریوالہ ان اداکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی محنت، فن اور منفرد انداز سے فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک الگ مقام بنایا۔ ان کی اچانک رخصتی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

Previous Post

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

Next Post

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال, کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی ۔۔؟ تفصیلات جانیے

مزیدخبریں

اہم خبریں

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026
اہم خبریں

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026
اہم خبریں

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026
اہم خبریں

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026
اہم خبریں

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026
اہم خبریں

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026
Next Post

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال, کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی ۔۔؟ تفصیلات جانیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist