لندن میں یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ قاتلانہ حملہ، ویڈیو منظرِ عام پر

لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک حملہ کیا گیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ وہ "اللہ اکبر” کے الفاظ ادا کرتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں۔

بعد ازاں ایک اور ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے کہا کہ یہ کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ ایک حقیقی واقعہ ہے، اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جان بچ گئی۔ انہوں نے حملے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کیں تاہم وعدہ کیا کہ وہ جلد مکمل وی لاگ کے ذریعے پورا واقعہ عوام کے سامنے لائیں گے۔

رجب بٹ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے ایک اہم اعلان بھی کیا کہ وہ جلد پاکستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل ایک متنازع ویڈیو کے بعد بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے اور تب سے سنگین نوعیت کی دھمکیوں کا سامنا بھی کرتے رہے ہیں۔

یہ واقعہ ان کے مداحوں کے لیے باعثِ تشویش بن گیا ہے، جبکہ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ واقعی قاتلانہ حملہ تھا یا پس پردہ کوئی اور معاملہ کارفرما ہے۔ تمام تر حقائق کا انکشاف ممکنہ طور پر رجب بٹ کی آنے والی ویڈیوز میں ہوگا۔

MYK News

Recent Posts

عید پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا: 3 دہشت گرد لاہور سے گرفتار

لاہور (ایم وائے کے نیوز)  — کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کے تین…

33 سیکنڈز ago

سعد رفیق تسلی بخش میڈیکل رپورٹ پر ڈسچارج

لاہور (ایم وائے کے نیوز)  — سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت…

37 منٹس ago

ٹرمپ سے تنازعہ: ایلون مسک کے والد میدان میں آگئے

نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے بیٹے اور امریکی صدر ڈونلڈ…

51 منٹس ago

قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور (ایم وائے کے نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے قربانی کے گوشت سے متعلق شہریوں کو…

1 گھنٹہ ago

بقر عید: قصائی کو کتنی اجرت دینی ہے ؟میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ریٹ لسٹ جاری کر دی

(ایم وائے کے نیوز) بقرعید کے موقع پر کراچی میں میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے قصائیوں کی اجرتوں کی فہرست…

4 گھنٹے ago

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق…

5 گھنٹے ago