اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ٹی وی دیکھنے کی عادت چھوڑ کر کتاب پڑھنا شروع کریں۔
آسٹریلیا کی ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغی صحت کے لیے روزمرہ کے معمولات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں 60 سال سے زائد عمر کے تقریباً 400 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بیٹھ کر وقت گزارنے کے دوران کی جانے والی مختلف سرگرمیاں دماغی صحت پر کیا اثر ڈالتی ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسی سرگرمیاں جو دماغی یا سماجی طور پر متحرک کرتی ہیں، جیسے مطالعہ، موسیقی سننا، عبادت یا دوسروں سے بات کرنا، دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔
دوسری جانب، ٹی وی دیکھنے یا ویڈیو گیمز کھیلنے جیسی سرگرمیاں دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ محققین کے مطابق، ان سرگرمیوں کی وجہ سے یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر ڈیمینشیا کے تقریباً 45 فیصد کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹھ کر وقت گزارنا ہر صورت نقصان دہ نہیں ہوتا، بلکہ اس کا اثر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ یہ وقت کس طرح گزارتے ہیں۔
مطالعہ، سماجی رابطے یا موسیقی جیسی سرگرمیاں دماغی افعال کو بہتر کرتی ہیں، جبکہ غیر متحرک اور غیر تخلیقی سرگرمیاں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
یہ تحقیق مشہور سائنسی جرنل "Journals of Gerontology, Series A: Biological Sciences and Medical Sciences” میں شائع ہوئی ہے۔
ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورزش دماغی صحت کے لیے مفید ہے اور ڈیمینشیا سے بچاتی ہے۔ لیکن اب یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ بیٹھ کر وقت گزارنے کی عادتیں بھی دماغی صحت پر مثبت یا منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…