بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی سنجیدگی سے مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں اپنا لہجہ نرم کرنا ہوگا

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے: خواجہ آصف

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو "مذاق رات” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک حکومت کو پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ انہوں نے چند منٹ قبل ان وزراء سے پوچھا جو مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔ وزراء نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو اسے پہلے حکومت سے رابطہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کے ذریعے مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔ جب وہ پہل کریں گے، تب ہی حکومت ان سے بات چیت کے لیے جواب دینے کی پوزیشن میں ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پہلے پی ٹی آئی کس زبان میں بات کر رہی تھی۔ اب بھی ان کے رویے اور لہجے میں خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔

خواجہ آصف نے زور دیا کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدگی سے مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں اپنا لہجہ نرم کرنا ہوگا اور بات چیت کے لیے مناسب رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز صرف بانی پی ٹی آئی کو خود کرنا چاہیے کیونکہ تحریک انصاف میں ان کے علاوہ کسی اور کی حیثیت نہیں ہے۔

 

 

 

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago