صرف 10صفحات کی کتاب میں ایک سو ٹریلین نظمیں

اس کتاب کو کوئی بھی انسان اپنی زندگی بھر میں مکمل نہیں پڑھ سکتا

صرف 10صفحات کی کتاب میں ایک سو ٹریلین نظمیں

پیرس:کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسی کتاب بھی ہے جسے کوئی بھی انسان اپنی زندگی بھر میں مکمل نہیں پڑھ سکتا، حالانکہ یہ کتاب صرف دس صفحات پر مشتمل ہے؟
یہ کتاب 1960 میں فرانسیسی مصنف ریمنڈ کوئنیو نے متعارف کرائی تھی، جس کا نام ہے سینٹ ملی ملیارڈز ڈی پوئمز (ایک سو ہزار ارب نظمیں)، اور یہ شاید دنیا کی سب سے مشکل کتاب ہے۔
اس کتاب کے تمام مصرعے ایک ہی قافیے پر ہیں اور یہ کاغذ کی چھوٹی اسٹرپس پر چھاپی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے، قارئین کو مختلف مصرعوں کو آپس میں جوڑنا پڑتا ہے۔
نتیجتاً، اس کتاب میں ایک سو ٹریلین منفرد نظمیں بن جاتی ہیں، جو اس بات کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص پوری کتاب پڑھ نہیں سکتا، چاہے وہ اپنی زندگی بھر اسے پڑھنے کی کوشش کرے۔
کیونکہ اس کے مصرعوں کو مکمل کرنے میں لاکھوں سال لگ جائیں گے، حالانکہ یہ کتاب صرف دس صفحات پر مشتمل ہے۔

 

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago