بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھنے کا بتایا، لیکن میں نے اب تک یہ خط خود نہیں دیکھا اور نہ ہی پڑھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے خود اس خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے، جس میں فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس خط پر کوئی جواب آتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔فوجی قیادت سے رابطے کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ امن و امان سے متعلق ایک میٹنگ ضرور ہوئی تھی، تاہم اس کے علاوہ کوئی اور ملاقات نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز آرمی چیف کو 6 نکاتی خط ارسال کیا تھا، جبکہ اس سے قبل وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ایک خط لکھ چکے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…