آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 04 فروری 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فورم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز، علاقائی صورتحال اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) و ورکنگ باؤنڈری پر موجودہ حالات پر غور و خوض کیا۔

کانفرنس نے 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ فورم نے ان مظالم کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ "پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔ بھارتی فوج کے یہ بے بنیاد بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کا مقصد اندرونی مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دے گا، ان شاء اللہ۔”

کانفرنس میں فتنتہ الخوارج (دہشت گرد عناصر) کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فورم نے اس امر پر زور دیا کہ عبوری افغان حکومت زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور عملی اقدامات کرے۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

فورم نے بلوچستان میں عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ دشمن عناصر کی جانب سے پیدا کردہ احساسِ محرومی کے غلط بیانیے کی نفی کی جا سکے۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اوران شاء اللہ بیرونی پشت پناہی یافتہ عناصر کے مذموم عزائم کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ناکام بنایا جائے گا،آرمی چیف نے تمام فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت، روایتی و انسداد دہشت گردی آپریشنز اور مشترکہ مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کہا: "عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور پاکستان کی بہادر عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پُرعزم ہے۔”

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

3 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

3 ہفتے ago