Categories: اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لفٹ حادثہ، دوسری منزل سے گراؤنڈ فلور پر جاگری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک خطرناک لفٹ حادثہ پیش آیا، جہاں دوسری منزل سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری۔ حادثے کے وقت لفٹ میں وکلا سمیت 7 افراد موجود تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا. لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے لفٹ مین نے چابی کی مدد سے دروازہ کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔ تاہم، حادثے کے بعد عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور عدالتی عملہ شدید پریشانی کا شکار ہوگیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں لفٹ کی خرابی کا واقعہ پیش آیا ہو۔ اس سے پہلے معروف وکیل لطیف کھوسہ سمیت 11 افراد لفٹ میں پھنس گئے تھے۔ اس نئے حادثے نے عمارت کی بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس واقعے کے بعد وکلا برادری اور عدالتی عملے نے انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر لفٹوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی گئی تو مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی انتظامیہ نے فوری طور پر لفٹ کی خرابی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام لفٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago