اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے کہ اسی دن لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ شیڈول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی، جبکہ اسی روز پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔ یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی ایک وطن دشمن کوشش ہے، جس کا مقصد پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں شرمندہ اور تنہا کرنا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں، شاید ان کے اپنے سپورٹرز بھی یہ تصور نہ کر سکیں کہ وہ کرکٹ جیسے قومی اثاثے کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا سکتے ہیں
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…