Categories: اہم خبریں

صوابی جلسہ: پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

صوابی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی جلسے میں پارٹی قیادت کے درمیان اختلافات نمایاں ہوگئے۔ بعض رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ کچھ ناراض ہوکر جلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی واپس چلے گئے. صوبائی قیادت کے اختلافات اس وقت واضح ہوگئے جب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کی جگہ نہ دی گئی۔ شیر افضل مروت کی اچانک آمد پر کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، لیکن انہیں خطاب کا موقع نہیں دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سٹیج پر خاموش بیٹھے رہے۔ پارٹی رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کیے جلسے کے اختتام سے پہلے ہی چلے گئے اور اعظم سواتی طبیعت خراب ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریر کے آغاز میں ہی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بلا کر ان کے ساتھ ہاتھ ملا کر اختلافات ختم کرنے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر شیر افضل مروت نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ ہم برے لوگ ہیں، لیکن برے وقت میں کام آتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں ہوگا اور کارکنوں سے شرکت کی اپیل ہے۔

web

Recent Posts

سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ

*سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ* پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ…

13 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

7 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

7 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

7 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

7 دن ago