ہفتہ, اکتوبر 10, 2026, 7:37 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

in اہم خبریں
0 0

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحیت پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید بدامنی اور عدم استحکام کی لپیٹ میں لے جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایران پر حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطہ پہلے ہی تنازعات، کشیدگی اور انسانی المیوں سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں طاقت کے استعمال سے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں اور یہ کشیدگی علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ بھی پیدا کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی کارروائی کا فوری نوٹس لیں اور خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام کا داعی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کی مخالفت کرتا ہے۔

وزیراعظم کے اس بیان کو پاکستان کی جانب سے ایران سے اظہارِ یکجہتی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی خواہش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جب کہ اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Previous Post

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Next Post

بالی ووڈ ادکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

مزیدخبریں

اہم خبریں

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026
اہم خبریں

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026
اہم خبریں

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026
اہم خبریں

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026
اہم خبریں

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026
اہم خبریں

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026
Next Post

بالی ووڈ ادکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd