اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 3 ماہ کو حکومت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر 5 سال پورے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی۔
عمران خان نے کہا کہ عسکری قیادت سے ان کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر 5 سال پورے کرے گی، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا فقدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ووٹ بینک کم نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ان کرپٹ جماعتوں سے کوئی خطرہ نہیں، تمام ثبوتوں کے باوجود یہ لوگ فرار ہو رہے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست پارٹی کا نقصان ہے۔
چین اور امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اور امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔