سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدلیہ اور وکلا برادری سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے عدلیہ اور وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ ملک کو بچانے کے لیے باہر نکلیں، اور پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ملک اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے باہر نکلیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد عدل پر رکھی گئی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ عدل کے قیام کے بعد مسلم معاشرہ خوشحال اور مالدار ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناانصافی اور بے ایمانی کے نظام کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف عدلیہ ہی ملک اور آنے والی نسلوں کا مستقبل بچا سکتی ہے۔