لاہور(ویب ڈیسک) ڈی ایس پی/بی جاوید اقبال نے ایس ایچ او شاہد ریاض تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن فیصل آباد پر بنے ناجائز پارکنگ اسٹینڈ اور دفتر سیل کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ، ریلوے اسٹیشن پر قابضین کنٹریکٹ ختم ہونے اور بار بار وارننگ نوٹسز کے باوجود ناجائز طور پر پارکنگ اسٹینڈ چلا رہے تھے۔
دورآن آپریشن قابضین کا ریلویز آفیسران سے گالم گلوچ اور نازیبا رویے پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ آف ریلوے پولیس وزیر علی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ملکیتی زمین پر ناجائز طور پر کاروبار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔