کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی میں فوجیوں کے ساتھ دن گزاریں گے۔
اس موقع پر آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 فروری کو ہونے والے دہشت گرد حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان بھی آج نوشکی پہنچ رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ نوشکی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کو جامع بریفنگ دی جائے گی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان مقامی قبائلی عمائدین سے بات چیت کریں گے۔