اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 15 لاکھ شہریوں کی شکایات میں سے 238,000 شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کا جائزہ لینے کے لیے مجاز حکام کو بھیجا جائے۔
اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے کہا کہ صوبائی سطح پر جائزہ متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل 170,000 شکایات کو دوبارہ کھولنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کے پی کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا جبکہ سندھ سے 15 ہزار، بلوچستان سے 3 ہزار، آزاد کشمیر سے 1100 اور گلگت بلتستان سے 400 شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔