اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کیا ہے۔ زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور حسین الٰہی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد میں چوہدری برادران سے تعاون مانگا تھا۔ مسلم لیگ (ق) نے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی پارٹی مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی مشاورتی اجلاس میں پارٹی نے تمام فیصلے چوہدری پرویز الٰہی کو سونپ دیے۔