کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے اطہر متین قتل کیس کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سماء نیوز کے صحافی اطہر متین کے قتل کے اہم ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ملزم اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
سماء ٹی وی سے منسلک اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انشا اللہ قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائیگی۔ اس پورے کیس میں جسطرح پولیس نے جانفشانی سے کاوشیں کی ہیں وہ لائق تحسین ہیں اسی طرح سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں آضافہ ہوگا۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 26, 2022
انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ کراچی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کے الزام میں اس سے قبل بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔