اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے امریکا میں جمہوریت پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جمہوریت کے موضوع پر مذاکرات ہوئے، پاکستان سے تین منٹ پر محیط ’ریکارڈ بیان‘ دینے کو کہا گیا۔ کہا گیا کہ پاکستان سوال و جواب کے سیشن میں شرکت نہیں کرے گا جس پر ہم نے اس بات چیت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تناؤ کے سخت حامی نہیں، جنگوں کے معاشی بحران سمیت ہر قسم کے مضمرات ہوتے ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا میں محسوس ہوتے ہیں۔