لاہور (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ساڑھے سات بجے طلب کر لیا۔
اس خصوصی اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل ہوگا۔
چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ میاں حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اس عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔
اس سے قبل ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ایوان اور لابی میں توڑ پھوڑ کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کہا تھا کہ اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ وہاں تخریب کاری تھی۔