پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پشاور جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
جلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کیلئے اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ رنگ روڈ پر بے نظیر گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کیلئے پارٹی عہدے دارے بھی پہنچ گئے ہیں۔
جلسہ گاہ کے پنڈال کو چاروں طرف سے پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ جلسہ گراؤنڈ میں کنٹینر اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز کارکنوں کے نام جاری پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو دعوت دی کہ وہ جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ سابق وزيراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو سازش کے تحت مسلط کيا گيا۔
Lahore Jalsa of Pakistan Tehreek e Insaf will take place on April 21, Thursday 8 pm at Minar e Pakistan. Chairman PTI Imran Khan will address, exposing the origins of this imported government. Come and join this historic occasion
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 12, 2022
پشاور جلسے سے قوم کو پيغام دوں گا کہ اپنی آزادی اور جمہوريت کی حفاظت خود کرنی ہے۔ ہم ملک ميں فوری انتخابات کيلئے تحريک چلائيں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کا اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے مطابق 24 اپریل بروز اتوار کو رات آٹھ بجے لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کیا جائے گا، جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے اور "امپورٹڈ حکومت” کو لانے والوں کو بے نقاب کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما علی زیدی نے اعلان کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان 16 اپریل بروز ہفتے کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف 16 اپریل کو کراچی پہنچیں گے، جب کہ اسی روز پی ٹی آئی کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود ہوگی۔
گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالی گئی تھیں۔