لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی کہ وہ کسی اور بینچ کے سامنے رکھے۔
عدالت نے گزشتہ روز مریم نواز کی عمرے کی اجازت اور پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جب کہ ای سی ایل سے متعلق قواعد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔
نیب نے مریم نواز کی درخواست پر جواب جمع کرواتے ہوئے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست کی مخالفت کردی۔ جواب میں نیب نے کہا کہ مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست مسترد کی جائے۔