Monday, July 4, 2022, 9:24 pm
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عمران خان نے حکومت کو 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
0
Ik
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو الیکشن کا اعلان کرنے کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا اگر امپورٹڈ حکومت نے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو 30 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد واپس آؤں گا، امپورٹڈ حکومت چھ دن میں اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کااعلان کرے۔

عمران خان نے کہا میں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے یہاں بیٹھا رہوں گا، لیکن پچھلے 24 گھنٹے میں جو حالات دیکھے، ان سے پتا چلتا ہے کہ ان کی کوشش ہے ہماری پولیس سے لڑائی کروائی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ میرے ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں، یہ خود کو بچانے کے لیے عوام کو پولیس سے لڑوانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں پولیس کے خلاف نفرت پھیلائی جائے، رینجرز کا استعمال کیا گیا، جیسے ہم دہشت گرد اور ملک کے غدار ہوں، یہ ہمیں اپنی فوج کے خلاف بھی کر رہے ہیں۔

LatestPosts

Electricity crisis

بجلی بحران:اتحادی حکومت نہ ختم ہونے والے بحران میں پھنس گئی

07/04/2022
petrol

سبسڈی ختم ہونے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں کمی

07/04/2022

انھوں نے کہا اگر میں یہاں بیٹھ جاؤں تو یہ ہماری فوج اور پولیس سے لڑائی کروائیں گے، فوج بھی ہماری اور پولیس بھی ہماری اور عوام بھی ہمارے ہیں۔

قبل ازیں، آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ جناح ایونیو پہنچا، تو جناح ایونیو میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، عوام امپورٹڈ حکومت نامنظور، اور غلامی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔

عمران خان نے جناح ایونیو پہنچ کر عوام سے خطاب میں کہا کہ پُر امن احتجاج ہمارا حق تھا لیکن امپورٹڈ حکومت نے تشدد کیا، میں سپریم کورٹ سے انصاف چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کس ملک کی جمہوریت میں پُرامن احتجاج کی اجازت نہیں؟ لیکن ہمارے 5 لوگوں کو شہید کیا گیا۔

چیئرمین نے کہا میں ہمیشہ فیملیز کو اپنے جلسوں میں بلاتا ہوں، ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، میں خاص طور پر اپنی قوم کی خواتین کو سلام کرتا ہوں، امپورٹڈ حکومت نے تشدد کیا، ججز اور وکلا سے انصاف چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا ڈیزل نے 2 دفعہ اسلام آباد آ کر دھرنا دیا، ڈیزل کو بجائے روکنے کے ہم نے کہا تھا اپنا کنٹینر دے دیتے ہیں، بلاول سندھ سے کانپیں ٹانگنے کے لیے چلا، کیا ہم نے اسے روکا؟ کتنی دفعہ ان چوروں کے ٹولوں نے ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی، انھوں نے مظاہرے کیے، میں نے کبھی پکڑ دھکڑ کی نہ رکاوٹ ڈالی، انھوں نے ہمارے دور میں احتجاج کیے، کیا ہم احتجاج نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ ڈی چوک پر موجود عوام رات بھر آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرتے رہے، صبح ہوتے ہی پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ کی گئی، تاہم شیلنگ رکتے ہی عوام پھر ڈی چوک پر جمع ہو گئے۔

Tags: gave a six-daygovernmentImran KhanMyknewstvultimatumپاکستانی خبریںتازہ خبریں
Previous Post

پی ٹی آئی کے 700 رہنماؤں، کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے، فواد چوہدری

Next Post

قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور

مزیدخبریں

Electricity crisis
اہم خبریں

بجلی بحران:اتحادی حکومت نہ ختم ہونے والے بحران میں پھنس گئی

07/04/2022
petrol
اہم خبریں

سبسڈی ختم ہونے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں کمی

07/04/2022
IMF
اہم خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید مشکل میں ڈال دیا

07/02/2022
Covid
اہم خبریں

کیا پاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر شروع ہوگئی ہے؟

07/02/2022
waste
اہم خبریں

پاکستان دنیا کے لیے کوڑے دان بن گیا

07/02/2022
Hajj
اہم خبریں

حج تصویروں میں: زائرین کی وبائی امراض کے بعد پہلے حج کے لئے مکہ مکرمہ آمد

07/02/2022
Next Post
NAB (1)

قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

shahrukh khan

شاہ رخ خان کے 30 سال: بالی ووڈ کا بادشاہ بھی اسلامو فوبیا سے نہ بچ سکا

07/04/2022

Electricity crisis

بجلی بحران:اتحادی حکومت نہ ختم ہونے والے بحران میں پھنس گئی

07/04/2022

petrol

سبسڈی ختم ہونے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں کمی

07/04/2022

choclate

کیا چاکلیٹ خواتین کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے؟

07/04/2022

self care

اپنی ذات کی اچھی دیکھ بھال کرنے کے چند سائنسی طریقے

07/04/2022

IMF

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید مشکل میں ڈال دیا

07/02/2022

May 2022
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
« Apr   Jun »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist