ملتان سکھر موٹروے (ایم-5) پر جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب منگل کی صبح ایک مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
سلیپر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی اور پیر کی رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے جن میں سے 22 مسافر کراچی اور دو حیدرآباد جا رہے تھے۔
ملتان کے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ملتان کے کمشنر عامر خٹک نے بھی ایک ٹویٹ میں اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔
At 4am at motorway obarra junobi terrible accident happened between bus LES -1211- 09 and Oil TankerLDA/6. Bus that was moving from Lahore to Karachi hit oil Tanker from backside and fire erupted.06X persons got Injured and 20X died on the spot.On spot monitoring rescue process pic.twitter.com/r87E2OvvmF
— Commissioner Multan (@CommissionerMu2) August 16, 2022
ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تصادم کے ساتھ ہی بس میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ آگ کے شعلے کئی میل دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔
حادثے کے بعد کئی گھنٹے تک موٹر وے پر ٹریفک معطل رہی۔
اگرچہ حادثے کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، تاہم کچھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی جب کہ دیگر نے الزام لگایا کہ ڈرائیور سو گیا تھا۔
ملتان کے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس نے موٹر وے پر جلال پور پیر والا انٹر چینج پر عقبی جانب سے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بعد ازاں کمشنر ملتان عامر خٹک نے بھی ایک ٹویٹ میں اس حادثے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔
تاہم لاہور میں ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ صبح 2 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔
کمشنر کے ذریعہ شیئر کی گئی جائے حادثہ کی تصاویر میں بس اور آئل ٹینکر کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔
دریں اثنا، ڈان نیوز ٹی وی نے موٹروے پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ٹینکر ہزاروں لیٹر پیٹرول لے جا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی بظاہر وجہ بس ڈرائیور کا سو جانا تھا۔
جلال پور پیر والا انٹر چینج پر ہونے والا آئل ٹینکر کا حادثہ نہایت ہی افسوناک ہے ۔ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 16, 2022
نشتر ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد چانڈیو نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ابتدائی طور پر چار زخمیوں کو ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال کے مردہ خانے میں 20 لاشوں کے انتظامات بھی جاری ہیں۔
بعد ازاں ڈی سی وٹو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متوفیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
dدریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "میں حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہوں۔ میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو "بہترین ممکنہ طبی علاج” فراہم کریں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ان کی شناخت کے لیے مکمل تعاون کریں۔
مزید پاکستانی خبریں حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : پاکستان