ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے منگل کو بتایا کہ ناران سے تین کلومیٹر دور بٹل کے قریب سیلابی ریلے کے باعث ایک پل گر گیا ہے۔
ناران سے واپس آنے والی تمام ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیاحوں کو قریبی مقامات پر رات گزارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Traffic disrupted on the Naran-Kaghan-Babusar road due to collapse of makeshift bridge at Batakundi #Naran #Kaghan pic.twitter.com/Q1M33triE1
— PAMIR TIMES ® (@pamirtimes) September 10, 2016
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے ممبر این ایچ اے خیبرپختونخوا کو جلد از جلد ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این ایچ اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا ہے اور ٹریفک کی بحالی کے لیے متبادل راستہ بنایا جا رہا ہے۔
مولانا اسد محمود کی ہدایت پر سیکرٹری مواصلات کیپٹن ر محمد خرم آغا ٹریفک کی بحالی کے تمام کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
خراب موسم کی وجہ سے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پاکستانی خبریں حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : پاکستان