ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے خصوصی مندوب منگل کو پاکستان پہنچیں۔
ہالی ووڈ کی سرکردہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خصوصی مندوب انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے منگل کو پاکستان پہنچیں تھیں۔
سیلاب سے 34لاکھ سے زائد بچے متاثر جنہیں امداد کی ضرورت ہے.سیلاب سے متاثرہ بچوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے.سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی نکالنے میں 6ماہ لگ سکتے ہیں،یونیسیف رپورٹ
3/3#AngelinaJolie#PakistanFloods2002 pic.twitter.com/PYdzs3xQm8— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 20, 2022
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے مطابق، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں، کا دورہ کیا اور لوگوں سے براہ راست بات چیت کی۔ وہ صبح جنوبی بندرگاہی شہر کراچی پہنچیں اور پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
شدید بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 1,550 افراد ہلاک اور تقریباً 13,000 زخمی ہوئے ہیں۔
معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں.اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی کا دادو میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ.انجلینا جولی نے دادو میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.
1/3#AngelinaJolie#PakistanFloods2002 pic.twitter.com/193HON7rIi— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 20, 2022
بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی، جنہوں نے اس سے قبل پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی، آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان مہاجرین سمیت بے گھر افراد کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا دورہ کریں گی۔
وہ پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلی، انسانی نقل مکانی اور طویل عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی حل کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
بیان کے مطابق، آئی آر سی کا خیال ہے کہ ان کا یہ دورہ اس مسئلے پر روشنی ڈالے گا اور بین الاقوامی برادری پر بھی زور دے گا – خاص طور پر وہ ریاستیں جو کاربن کے اخراج میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتی ہیں – بیان کے مطابق، موسمیاتی بحران کا شکار ممالک کو فوری مدد فراہم کرنے کے ضرورت ہے۔
مفتی مینک، ایک مشہور مسلم اسکالر اور موٹیویشنل سپیکر جن کی سوشل میڈیا پر ایک بڑی فاؤلنگ ہے،وہ بھی سیلاب زدگان کی امداد کی پیشکش کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔
View this post on Instagram
مفتی مینک نے جنوبی صوبہ سندھ سے ایک ویڈیو پیغام میں بین الاقوامی برادری سے پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی اور سیلاب کی صورتحال کو "ناقابل تصور” قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کیا کیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔”
مزید پاکستان سے متعلق خبریں پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : پاکستان