بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مرکزی بازار میں جمعہ کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا بازار میں مٹھائی کی دکان کے اندر ہوا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
کوہلو بازار میں دھماکا،20افراد زخمی،ہلاکتوں کا خدشہ#Kohlu #KohluBlast #Balochistan pic.twitter.com/PJZop74Z4J
— Shehzad Gul Hassan (@ShehzadGul89) September 30, 2022
دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ کے سبزل روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے ایک دستی بم پھینکا جو سڑک کے کنارے کھڑی ایک رکشہ اور گاڑی کے درمیان پھٹ گیا۔
زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کے علاج کے لیے سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو ٹراما سینٹر بلایا گیا۔
مزید پاکستان سے متعلق خبریں پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : پاکستان