قوم نے چند سالوں میں ایک مخصوص گروہ کی ناکامیوں کے باعث بے پناہ مشکلات اٹھائیں:وزیراعظم
قوم نے چند سالوں میں ایک مخصوص گروہ کی ناکامیوں کے باعث بے پناہ مشکلات اٹھائیں:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے پچھلے چند سالوں میں ایک مخصوص گروہ کی ناکامیوں کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا۔
وزیرِاعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح کے 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر تشکر کیا اور ستمبر 2024 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد رہنے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگست 2024 میں 34 ماہ کے بعد مہنگائی 9.6 فیصد پر آئی، اور پھر ستمبر میں یہ شرح مزید کم ہو کر 6.9 فیصد تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ 44 ماہ میں سب سے کم ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے قوم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے لگے ہیں، اور مہنگائی کی اس قدر کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متواتر کمی بھی عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔
وزیرِاعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرحِ سود میں کمی کے نتیجے میں ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، اور مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کا ہدف 2024 میں ہی حاصل ہونا قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنایا، اور پاکستان کے ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والوں کے ارادے ناکام ہو چکے ہیں۔
وزیرِاعظم نے قوم کو یاد دلایا کہ پچھلے چند برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، سفارتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور عوام کی خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اجرا سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہوگی، اور ملک کی ترقی کا سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہو چکا ہے جہاں 2018 میں رکا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…