پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس دینے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ عدالت معطلی فیصلہ واپس لے اور نوجنوری تک کیس مقرر ہیں تب کیس پر دلائل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست پر جسٹس اعجاز خان نے کیس کی سماعت کی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل سکندر مہمند نے دلائل پیش کیے ہیں، سماعت کے دوران جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی ایسا حکم دیا ہے کہ کیا ایک ہائیکورٹ کا حکم پورے ملک کیلئے ہوتا ہے؟انہوں نے کہا اخبار میں پڑھا تھا، کیا ایسا کوئی حکم موجود ہے بھی یا نہیں؟ اس کے جواب میں نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بالکل سپریم کورٹ نے آر اوز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سماعت کے دوران کاوائی مکمل کرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…