Categories: کھیلورلڈ

شاہین کو ٹیم سے نکال دیا گیا

شاہین کو ٹیم سے نکال کر نئی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور تیز بلے باز شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے نکال کر انکی جگہ نئے کھلاڑی کو رکھ لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ  کے لیے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کر دی  گئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ  اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے اور  شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو کھیلنے کا  موقع دیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ تین سے سات جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔یاد  رہے کہ 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے بلے باز فخر زمان بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے، فخر زمان نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا رہتا ہے، بابر دنیا کا ایک اچھا کھلاڑی ہے امید ہے کہ وہ کم بیک کر لے گا۔

 

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

1 ہفتہ ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago