ایکس پوری دنیا میں شکایت پر جوابدہ ہے پاکستان میں کیوںنہیں؟ لاہور ہائیکورٹ
ایکس پوری دنیا میں شکایت پر جوابدہ ہے پاکستان میں کیوںنہیں؟ لاہور ہائیکورٹ
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ ویڈیو کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی مبینہ ویڈیو پر دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں عظمیٰ بخاری خود عدالت میں پیش ہوئیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کل ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جسے ایف آئی اے کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کے حکام سے پوچھا کہ کل کے حکم پر کیا عمل درآمد ہوا ہے، اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ساتھ آپ کا کیا رابطہ ہے؟ آپ انہیں کس قانون کے تحت کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟
ایف آئی اے افسر نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے، جس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں سروس فراہم کرنے والوں کے لیے ضوابط موجود ہیں، کیا ہمارے ہاں نہیں ہیں؟
وفاقی تحقیقات ایجنسی کے افسر نے کہا کہ پی ٹی اے ایسے معاملات دیکھتا ہے، لیکن عدالت نے سوال کیا کہ کیا ایکس پوری دنیا میں شکایت پر جوابدہ ہے اور کیا پاکستان میں نہیں؟ ایف آئی اے افسر نے جواب دیا کہ دستاویز موجود ہے لیکن دستخط نہیں ہوئے۔
بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا کے قوانین اور پی ٹی اے حکام کے ساتھ تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 5 اگست کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…