ڈی آئی خان: ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی خان: ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی خان :ڈی آئی خان میں ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ کے دلخراش واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ ٹانک بھگوال پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ججز کے اسکواڈ پر حملہ کیا۔
فائرنگ کے اس تبادلے میں خوش قسمتی سے تینوں ججز محفوظ رہے، تاہم پولیس کے دو اہلکار، عبداللہ اور صمد، فائرنگ کے دوران شہید ہو گئے۔ حملہ آوروں نے جائے وقوع سے فرار کے دوران ایک ڈبل کیبن گاڑی بھی اپنے ساتھ لے لی۔
ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ حملہ ٹانک سے آنے والے ججز کے اسکواڈ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ججز کی سیکیورٹی پر مامور دو محافظ جان سے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…