3 لاکھ 62 ہزار مقدمات کے چالان نہ جمع نہ ہونے پر آئی جی پنجاب عدالت طلب

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو 4 ستمبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا

3 لاکھ 62 ہزار مقدمات کے چالان نہ جمع نہ ہونے پر آئی جی پنجاب عدالت طلب

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے 3 لاکھ 62 ہزار مقدمات کے چالان جمع نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی جی بن گئے ہیں تو انہیں پچھلے چالانوں کا حساب بھی دینا ہوگا۔
عدالت میں منشیات کے ملزم عمران علی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 3 لاکھ 62 ہزار مقدمات کے چالان جمع نہیں ہوئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ریکارڈ پہلے دستی تھا لیکن اب اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے، اور 1 لاکھ 35 ہزار چالان ٹرائل کورٹ کو بھیجے جا چکے ہیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سوال کیا کہ کیا یہ 1 لاکھ 35 ہزار کیسز لاہور کے ہیں؟ پراسیکیوٹر جنرل نے تصدیق کی کہ یہ تعداد لاہور کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دنیا کو بتا رہے تھے کہ اتنے مقدمات زیر التواء ہیں، مگر اسکروٹنی کے بعد یہ اعداد و شمار بدل سکتے ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ 1470 پراسیکیوٹر کی ضرورت ہے، لیکن صرف 812 دستیاب ہیں، اور مزید 20 ہزار کیسز کی اسکروٹنی جاری ہے۔ چیف جسٹس نے ایمرجنسی بنیادوں پر اسکروٹنی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات جن کے چالان جمع نہیں ہوئے، ان کی نوعیت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ میں کیسز کی نوعیت کے بارے میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا، اور پولیس افسران عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایس ایچ او کے ایس او پیز کیا ہیں، اور اگر تفتیشی افسر فائل لے جائے تو یہ بھی جرم ہے۔ آئی جی پنجاب کو اس سلسلے میں ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کہاں ہیں؟ جب پوچھا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ وہ کچے کے علاقے میں ہیں، مگر انہیں فوراً بلانے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کارروائی 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago