Categories: صحت

ڈپریشن سے دور رہنے کیلئے روزانہ یہ پھل کھائیں؟

عمر کے ساتھ دماغ کی تنزلی کے باعث ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ڈپریشن سے دور رہنے کیلئے روزانہ یہ پھل کھائیں؟

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے آپ ڈاکٹروں سے دور رہ سکتے ہیں، اور حالیہ تحقیق نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ یہ صحت کے فوائد دماغی صحت تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ سنگاپور میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ سیب کھانے سے آپ خود کو ڈپریشن جیسے عام دماغی مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

لو لین اسکول آف میڈیسین کی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذائی اجزاء سے بھرپور پھلوں کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جو آج کل ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل درپیش آسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عمر کے ساتھ دماغ کی تنزلی کے باعث ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لیکن روزانہ پھلوں کے استعمال سے اس خطرے میں 21 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ سیب، مالٹے اور کیلے جیسے پھل اینٹی آکسائیڈنٹس کے بہترین ذرائع ہیں اور ان میں موجود وٹامنز، کیروٹینز اور دیگر اجزا تکسیدی تناؤ اور جسمانی ورم کو کم کرتے ہیں، جو ڈپریشن کے خطرے میں اضافے کے عوامل ہیں۔

یہ تحقیق بتاتی ہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں دائمی امراض اور نیند کی مشکلات ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں، جس سے روزمرہ کی زندگی مشکل ہو جاتی ہے۔ پھلوں کا استعمال ان مسائل کی شدت کو کم کر سکتا ہے اور دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago