آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی ہے، تقریب میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئرشو کا مظاہرہ کیا،اسی کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ایئرموبیلٹی اور یواے وی فلیٹ نے شاندار کرتب بھی پیش کیے۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کے فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم بنا رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے غزہ متاثرین کیلئے امدادبھجوانے میں پاک فضائیہ کے اقدامات کو بھی سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے آرمی چیف کی آمد پر انکا استقبال کیا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…