Categories: پاکستان

پی ٹی آئی رہنما کی حالت بگڑ گئی، جیل سے ہسپتال منتقل

رہنما کی جیل میں پہلے بھی طبیعت ناساز رہ چکی ہے

تحریک انصاف کے رہنما  چوہدری پرویز الہی کی جیل میں ایک بار پھر حالت بگڑ گئی، چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

تکلیف ہونے کی وجہ سے  پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا جیل ہسپتال میں فوری طبی معائنہ کیا گیا، معائنہ کرنے  کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے چند دن پہلے بھی پرویز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی جسکے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلٰی کا جیل میں بھی طبعی معائینہ کیا جاتا رہا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا تھا۔ چند روز قبل بھی پرویز الٰہی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پی آئی سی ہسپتال میں سابق وزیر اعلٰی کا  ڈاکٹروں نے طبعی جائزہ لیا تھا اور تمام ضروری ٹیسٹ بھی کروائے تھے۔ اسکے بعد بھر اگلے دن ہی چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی معالج کو جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلٰی کے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دی تھی۔

web

Recent Posts

انتقال کی خبریں جھوٹ، ’الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ اداکار عمران اشرف نے خیریت سے آگاہ کردیا

عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…

4 گھنٹے ago

لاہور کے 120سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…

5 گھنٹے ago

مختلف کیسز کے مغوری بازیابی کے بعد پیش ، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز نمٹا دیئے

لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…

5 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر، بین الاقوامی و ملکی ماہرین کا مشترکہ تحقیق پر زور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہونے والی…

5 گھنٹے ago

قحط اور خوراک کی کمی سے بچنے کے لیے حکومت کوجنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے. ماہرین

عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…

5 گھنٹے ago

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن، 250 سے زائد ورکرز تعینات

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…

5 گھنٹے ago