یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر، بین الاقوامی و ملکی ماہرین کا مشترکہ تحقیق پر زور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر

لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہونے والی دوسری بین الشعبہ جاتی تحقیقی کانفرنس برائے ون ہیلتھ (IRCOH 2026) اختتام پذیر ہوگئی۔

دو روزہ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، جامعات کے سربراہان، محققین، اساتذہ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ مقررین نے انسانی، حیوانی، نباتاتی اور ماحولیاتی صحت کو باہم مربوط انداز میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الشعبہ جاتی تحقیق اور جدت کی ضرورت پر زور دیا۔

اختتامی تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری نے کی، جبکہ یونیورسٹی آف لنکاشائر برطانیہ کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الرحمن مہمانِ خصوصی تھے۔ کانفرنس کی چیئر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ عندلیب تھیں۔

کانفرنس یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے اشتراک سے یونیورسٹی آف سرگودھا، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، پاکستان اینیمل ہیلتھ ڈائیگناسٹک اتھارٹی (PAFDA)، کامسیٹس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت مختلف جامعات، تحقیقی اور سائنسی اداروں کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے خود کو بین الشعبہ جاتی تحقیق کے ایک اہم مرکز کے طور پر منوانا شروع کردیا ہے۔ مختلف علوم کو یکجا کرکے پیچیدہ عصری مسائل کے حل تلاش کیے جارہے ہیں۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احتشام الرحمن نے کہا کہ ون ہیلتھ موجودہ دور کا اہم اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا تحقیقی شعبہ ہے۔ انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کے باہمی تعلق کو سمجھتے ہوئے ایسے تحقیقی حل تیار کرنے کی ضرورت ہے جو مستقبل کے صحت، ماحولیاتی اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں۔

IRCOH 2026 میں مجموعی طور پر 42 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے، جبکہ تقریباً 200 سے 250 محققین، اساتذہ، ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں تین غیر ملکی مقررین اور تین بین الاقوامی کلیدی مقررین نے بھی شرکت کی، جبکہ فرانس، برازیل، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سعودی عرب اور چین سمیت مختلف ممالک سے علمی و تحقیقی تعاون سامنے آیا۔

کانفرنس کے مختلف سیشنز میں انسانی و حیوانی صحت، ماحولیاتی صحت، بائیوسکیورٹی اور موسمیاتی لچک سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

کانفرنس کے دوران پاکستان ون ہیلتھ یونیورسٹیز نیٹ ورک کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ملک کی 32 جامعات کے وائس چانسلرز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ون ہیلتھ کے شعبے میں جامعات کے درمیان تعاون، تحقیق، رابطہ کاری اور استعدادِ کار بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقررین نے زور دیا کہ انسان، جانور، پودے اور ماحول ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، اس لیے کسی ایک شعبے کی صحت کو دیگر شعبوں سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔ کانفرنس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پیچیدہ صحت، ماحولیاتی اور موسمیاتی مسائل کا پائیدار حل جامعات، تحقیقی اداروں، سائنسی تنظیموں اور پالیسی ساز اداروں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

21 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

21 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

21 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago