نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات اٹھتے ہیں، قاسم کے ابا جب خود وزیراعظم ہوتے ہیں تو انہیں حمید کی اماں نظر نہیں آتی، نگران وزیر اعظم نے طالبہ کے سوال کے دوران تالیاں بھی بجائیں۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں طلبا سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ ہمارے ملک میں گیلانی یا نواز شریف کو ہٹانا ہو تو عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل جاتی ہیں، قاسم کے ابا کو گرفتار کروانا ہو تو بھی عدالتیں رات 12بجے کھول دی جاتی ہیں، لیکن ملک میں گینگ ریپ کے کیسز تاخیر کا شکار ہوتے رہتے ہیں، اس سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے پورے نظام عدل پربڑے سنگین سوالات ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نظام عدل کو توجہ نہیں دیں گے تو اس میں کسی کا ابا ہو، باجی ہو یا وہ خود ہو محفوظ رہنا بہت مشکل ہے۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ قاسم کے ابا خود ہوں تو ان کو حمید کی اماں بالکل نظر نہیں آتیں، جبکہ اس رویے میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا میں آج ہوں تو مجھے سب کچھ درست نظر آرہا ہے،کل آپ ہوں گے تو مجھے کچھ درست نظر نہیں آئےگا۔
نگران وزیراعظم کے مطابق بنیادی مسئلہ یہ ہےکہ کوئی ریاستی اداروں سے فائدہ اٹھائے تو باپ بنالیتا ہے، فائدہ نہ ملے تو وہ باپ سوتیلا بن جاتا ہے، آپ ایک بار سوچ لیں باپ نہیں بنانا تو حتمی فیصلہ کریں اور خود باپ بن جائیں، پھر بچوں کی ذمہ داری بھی خود لینا پڑےگی، ہمسائے میں حمید کے والد سے نہیں کہنا ہوگا کہ میرے بچوں کا خیال رکھنا ، انہوں نے کہا کہ اگر حمید کے ابا کی طرف دیکھےگا تو قاسم کے ابا کا مسئلہ خراب ہی رہےگا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…