قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکام قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
اس بیماری سے تحفظ کے لیے قومی ادارہ صحت نے کچھ احتیاطی تدابیر بھی بتائی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کیا جائے اور ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے،مزید یہ کہ انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…