اہم سیاسی راہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ

دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بتایا جا رہا ہے کہ قاری خیر اللہ دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔

پاکستانی نجی ٹی وی  چینل کےمطابق جے یو آئی کے پی کے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ  ایک دم اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے دھماکی کی تصصدیق کی۔ ڈی پی او باجوڑ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قاری خیراللہ دھماکے میں محفوظ رہےہیں ۔

ڈی پی او باجوڑ  کے مطابق قاری صاحب کی فاڑی کے نزدیک  دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق  بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن قاری صاحب سمیت تمام افراد صحیح سلامت ہیں۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

جبکہ دوسری جانب مولانا فضل رحمان کی گاڑی کے قریب بھی کچھ  روز قبل دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ دھماکہ پولیس کی چوکی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

 

web

Recent Posts

انتقال کی خبریں جھوٹ، ’الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ اداکار عمران اشرف نے خیریت سے آگاہ کردیا

عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…

5 گھنٹے ago

لاہور کے 120سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…

6 گھنٹے ago

مختلف کیسز کے مغوری بازیابی کے بعد پیش ، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز نمٹا دیئے

لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…

6 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر، بین الاقوامی و ملکی ماہرین کا مشترکہ تحقیق پر زور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہونے والی…

6 گھنٹے ago

قحط اور خوراک کی کمی سے بچنے کے لیے حکومت کوجنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے. ماہرین

عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…

6 گھنٹے ago

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن، 250 سے زائد ورکرز تعینات

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…

6 گھنٹے ago