Categories: پاکستان

مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان

ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے

مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان

کراچی:مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے پورے ملک میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروالیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے صدر عبد السمیع خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے اور ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں۔
عبد السمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے، جب تک حکومت اس کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروا لیں۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے سبب ہڑتال کر رہے ہیں، ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔

web

Recent Posts

عیدالاضحیٰ کیلئے گیس شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی سے متعلق خصوصی…

7 گھنٹے ago

معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی، قاتل عمر حیات کی ناراضگی کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع…

7 گھنٹے ago

بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مسافروں کی عید خطرے میں پڑ گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) نیازی بس سروس کے مالک بجاش نیازی اور لاہور پولیس کے درمیان تنازعہ نے سنگین رخ اختیار…

7 گھنٹے ago

بیلاروس کی پاک فضائیہ سے تربیتی تعاون میں دلچسپی، جنگی مہارتوں سے سیکھنے کی خواہش

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فضائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع…

8 گھنٹے ago

بلاول بھٹو نے فٹنس کا راز بتا دیا: "روٹی اور چینی چھوڑو، جم جانا شروع کرو”

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حال…

8 گھنٹے ago

خطبۂ حج میں فلسطینی بھائیوں کے لیے رقت انگیز دعا: "اے اللہ! بھوک، مصیبت اور دشمن کے شر سے نجات عطا فرما”

مکہ مکرمہ (ایم وائے کے نیوز) — مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے عرفات کے…

9 گھنٹے ago