بیلاروس کی پاک فضائیہ سے تربیتی تعاون میں دلچسپی، جنگی مہارتوں سے سیکھنے کی خواہش

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فضائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے، جہاں بیلاروس کی فضائیہ نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام اور جنگی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں فضائی طاقت، دفاعی تعاون اور مشترکہ تربیتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

بیلاروس کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے تربیتی ماڈل، مشقوں اور جنگی تجربات سے متاثر ہو کر مستقبل میں قریبی اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر بھی اتفاق ہوا، اور بیلاروس نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کو دفاعی تقریبات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا عندیہ دیا ہے، جس میں مسلسل رابطے اور قریبی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago