عمران خان کی ہدایت پر شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

شیر افضل مروت ایک باعزت شخص ہیں لہٰذا انہیں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے،کمیٹی

عمران خان کی ہدایت پر شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے بیانات جاری کردہ ہدایات کے مطابق دیں۔
شیر افضل مروت کی ٹوئٹس اور میڈیا کے بیانات کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی تھی۔ فردوس شمیم نقوی کے مطابق کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے قواعد و ضوابط کی پیروی نہیں کر رہے اور اپنے آپ کو پارٹی سے بالا سمجھتے ہیں۔ اس کے باعث پارٹی کی تصویر اور بیانیہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
کمیٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ کرنے کی تجویز دی، جس کی منظوری بانی چیئرمین عمران خان نے دے دی ہے۔ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ شیر افضل مروت ایک باعزت شخص ہیں لہٰذا انہیں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، جو انہوں نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے جیتی تھی۔
یہ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت گزشتہ ماہ معطل کردی تھی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی میں رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اور داؤد خان کاکڑ شامل تھے۔
عمر ایوب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بیان کیا گیا تھا کہ شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…

2 گھنٹے ago

بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…

23 گھنٹے ago

پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ

پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…

23 گھنٹے ago

پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم

پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…

23 گھنٹے ago

پشاور: وسائل سے فائدہ اٹھا کر خیبرپختونخوا کو خوشحال بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی

پشاور: وسائل سے فائدہ اٹھا کر خیبرپختونخوا کو خوشحال بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی…

23 گھنٹے ago

کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر کی ضمانت منظور

کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر کی ضمانت منظور کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی…

1 دن ago