پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے جا رہی ہے، جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…
پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…
پشاور: وسائل سے فائدہ اٹھا کر خیبرپختونخوا کو خوشحال بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی…
کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر کی ضمانت منظور کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی…
تہران: پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں…