پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ تیل، گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا کر صوبے کو خوشحال بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جبکہ صوبے میں صفائی مہم بھی شروع کردی گئی ہے اور خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا بنانا ہے۔
انہوں نے اضاخیل گودام میں گندم کے حوالے سے کہا کہ انہیں واقعے کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جو بھی غلط ہوا ہے، اس کے ذمہ داروں کو سزا بھگتنا ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے صوبے اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم تنقید برائے اصلاح برداشت کریں گے اور صوبے کے معاملات بتدریج بہتر ہوں گے۔
انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں جو انتشار کے لیے جلسے اور احتجاج کریں، جب ان لوگوں کا طوطا افغانستان میں ہو تو وہ ان کے خلاف کس طرح کارروائی کریں گے۔
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…
پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…
کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر کی ضمانت منظور کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی…
تہران: پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں…
ریاض: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ کی مسلسل 10 روزہ بندش کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک پروازیں…