شیر افضل مروت کا مشعال یوسفزئی اور مریم وٹو کے بیانات پر تحفظات کا اظہار

بشری بی بی کی بہن اور مشعال یوسفزئی کے بیانات پر پارٹی قیادت کو تحفظات ہیں۔عمران خان کو اس معاملے پر مداخلت کرنی چاہئے اور ان چیزوں کو روکنا چاہئے۔شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنماوں نے بشری بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی بہن اور مشعال یوسفزئی کے بیانات پر پارٹی قیادت کو تحفظات ہیں۔عمران خان کو اس معاملے پر مداخلت کرنی چاہئے اور ان چیزوں کو روکنا چاہئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مشعال یوسفزئی نے ایک انٹرویو کے دوران دعوی کیا تھا کہ بشری بی بی ڈی چوک پر احتجاج کے لیے واپس جانا چاہتی تھیں تاہم ان کو واپس خیبرپختونخوا لے جایا گیا۔مشعال یوسفزئی کے اس انٹرویو کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انہیں صوبائی کابینہ سے بھی نکال دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔مشعال یوسفزئی کو اس سے قبل بھی ایک بار مشیر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago