پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کر دیا گیا

پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گیا

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کر دیا گیا

لاہور: پنجاب کے محکمہ خزانہ نے تین طرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا جو سرکاری ملازمین کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔
پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گیا۔ سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے تمام انتظامی سیکرٹریزاور سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا۔
محکمہ خزانہ کے 2015 میں جاری مراسلہ کے پیراگراف ون کے تحت جاری پنشن میں اضافہ جبکہ 2011 میں جاری کردہ مراسلہ کے پیراگراف ٹو کے تحت جاری اضافہ بھی ختم کردیا گیا۔
اسی طرح فنانس ڈیپارٹمنٹ کے2022 میں جاری لیٹر کے پیرا گراف ون کے تحت جاری پنشن میں اضافہ ختم کردیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ نے مراسلے میں ہدایت کی کہ تمام محکمے اور ادارے 2 دسمبر2024 کے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے دستاویزی اقدامات کریں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago