سب مل کر عمران خان کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو

عمران خان نے مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے ،سڑکوں کی بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے،عمران خان کے ٹویٹر کونظر انداز نہ کیا گیا تو نقصان ہوگا۔فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ منظم پراپیگنڈہ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ وہ خود ٹویٹر ہینڈل نہیں چلا رہے۔فیصل واوڈا نے سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی پراپیگنڈہ کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لوگ جنہوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے اُس کی واپسی نہ ہو۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کیلئے لکھا گیا جو عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اندازہ لگاتے ہوئے ایک اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کی بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔ عمران خان کے ٹویٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہو گا۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

3 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

3 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

3 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

3 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

3 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

3 دن ago