Categories: پاکستان

کورنا کے نئے وار سے بچنے کے لیےبیرون ملک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کروانےکا فیصلہ

بیرون ملک سے آنے والے دو فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ  کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے دو فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی، کووڈ ٹیسٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا،  تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود ہی  نہیں ہیں۔

واضح رہے کورونا کا ایک اور حملہ ہوا ہے، کورونا کے ایک نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیقی و تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کویت او رمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے تھے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago