میر علی میں دھماکے کے باعث 3 ننھے پھول جان کی بازی ہار گئے،شاملی وزیر ستان میں ای آئی ڈی دھماکہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں 3 بچے جاںبحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہ میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی زد میں بکریاں چرانے والے بچے آ کر شدید زخمی ہو گئے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قیمتی جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاعت کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روزاجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بتایا جا رہا تھا کہ قاری خیر اللہ دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کےمطابق جے یو آئی کے پی کے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ایک دم اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے دھماکی کی تصصدیق کی تھی۔ ڈی پی او باجوڑ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاری خیراللہ دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…